یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںنال میں مائن پروجیکٹ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ

نال میں مائن پروجیکٹ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ

کوئٹہ(ہمگام نیوز ) نال میں مائن پروجیکٹ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، مائن اونر ہلاک تین مزدور زخمی ہوگئے۔ آمدہ اطلاعات و ذرائع کے مطابق خضدار کے علاقہ نال کے دور افتادہ علاقہ گھروک ختی چک میں واقع پہاڑی مائن پر مسلح افراد فائرنگ کرکے مائن اونرعبدالقدوس بزنجوں کو قتل کردیا جب کہ تین مزدوروں کو زخمی کردیا اور قبائلی افراد کے موقع پر پہنچنے کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ جب واقع سے متعلق اے سی نال نصیراحمد میروانی سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ علاقہ میں فائرنگ کی اطلاع ہے جہاں ہم نے اپناعملہ روانہ کردیا ہے تاہم علاقہ دشوار گزار ہونے کی وجہ سے پہاڑوں کے اندرجانے میں دو گھنٹے کا وقت لگتا ہے ۔ تاہم فی الحال وقعہ کی تصدیق نہیں کرسکتے ہیں

یہ بھی پڑھیں

فیچرز