کوئٹہ (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں مختلف حادثات و واقعات میں پانچ افراد جانبحق 18 زخمی ہوگئے۔ تفصیلات پنجگور کے علاقے خیر آباد تسپ میں مکان سے ایک شخص کی لاش برآمد۔ پولیس نے لاش کو ٹیچنگ ہسپتال پنجگور منتقل کردیا، جہاں انکی شناخت محمد ہاشم ولد محمد کریم ساکن تسپ سے ہوئی ہے، جسم پر چاقو کے نشانات پائے گئے، پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق بارکھان میں2گروپوں میں لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 2افراد موقع پر جاں بحق 4زخمی ہو گئے ۔لیویز کے مطابق اتوار کو بار کھان کے علا قے کالی پڑھ کے مقام پر دو گروپوں میں لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں جمعہ خان اور گل جان جاں بحق جبکہ عظیم خان،محمد رسول،جنگو،عزیزخان اور رحیم خان زخمی ہوگئے جنہیں فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کر نے مزید علا ج و معالجے کے لئے پنجاب منتقل کر دیا گیا،واقعے کی اطلاع ملتے ہی لیویز نے جائے وقوعہ پہنچ کر علا قے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔
مزید رپورٹ کے مطابق کوئٹہ کے علاقے جناح ٹاﺅن میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ۔ فائرنگ سے دو افراد موقع پر جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا، جاں بحق افراد کی شناخت عمر اور نعمان کے نام سے ہوئی۔ واقعہ پرانی رنجش کا شاخسانہ ہے
ذرائع کے مطابق خضدارمیں دو مزدا گاڑیاں موڑ کاٹتے ہوئے الٹ گئی، دو افراد زخمی ہو گئے، تفصیلات کے مطابق خضدار میں زاوہ موڑ کاٹتے ہوئے دو مزدا گاڑی الٹ گئی۔ جس میں موجود دونوں ڈرائیورز زخمی ہو گئے جبکہ گاڑیوں کو جزوی نقصان پہنچا، زخمی ڈرائیورز قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا
اس کے علاوہ بولان میں ویگن حادثے کا شکار، 12 افراد زخمی ہو گئے، تفصیلات کے مطابق سبی سے کوئٹہ جانے والی ویگن بولان میں گوکرت کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی جس کے باعث 12 افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں کو سائبان ویلفییر اور 1122 کے ایمولنس کے ذریعے سول ہسپتال مچھ منتقل کردیا گیا ، جبکہ دو شدید زخمی افراد کو کوئٹہ منتقل کیا گیا۔