زاہدان(ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے مختلف شہروں اور علاقوں میں مختلف حادثات سے تین افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق بروز منگل کو راسک شہر کے سرحدی علاقے پیرکور میں پاکستانی فوج نے ایک بلوچ ایندھن بردار کی گاڑی پر براہ راست فائرنگ کی جس کے نتیجے میں سرباز رہائشی متعدد گولیاں لگنے سے زخمی ہوگیا ۔

  اس بلوچ تیلکش کی شناخت سرباز شہر سے تعلق رکھنے والے 24 سالہ عبدالرحمن آسکانی کے نام سے بتائی گئی ہے۔

 رپورٹ کے میں پیر کو زرآباد شہر میں ایک منڈی (فیول ڈپو) میں آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں ایک بلوچ تیلکش زخمی ہوا۔

تاہم اطلاع موصول ہونے تک زخمی شخص کی شناخت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ۔

مزید رپورٹ کے مطابق بروز منگل کی صبح ایرانشہر جانے والی ریگان ایکسس اور الفضل مسجد کے درمیان بارڈر پر ایک اور بلوچ تیلکش کی گاڑی حادثے کا شکار ہو کر آگ لگنے سے زخمی ہو گیا۔

 تاہم رپورٹ لکھے جانے تک اس بلوچ شہری کی شناخت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔