یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںلاپتہ بلوچ اسیران شہداء کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو2265دن ہوگئے

لاپتہ بلوچ اسیران شہداء کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو2265دن ہوگئے

کوئٹہ ( ہمگام نیوز)لاپتہ بلوچ اسیران شہداء کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو2265دن ہوگئے اظہار یکجہتی کرنے والوں میں بی این ایم پنجگور کاایک وفد نور محمد کلیم اللہ کی قیادت میں لاپتہ افراد ۔ شہداء کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کی اور انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ستمبر 2015بھی گزشتہ مہینوں کی طرح سرزمین بلوچ پر فرزندوں کے لہو سے غروب ہوا اگست کے آخری دنوں اور ستمبر کی طلو ہوتی سورج کے ساتھ آوران ،مشکے ، تمپ مند پنجگور پر بمباری سے تباہی مچا دی جس میں کمسن بچوں سمیت کئی بلوچ فزندوں کو شہید کیا گیا اور کچھ کو اغواء کیا گیا ستمبر میں اغوء اشدہ فرزندوں کی لاشیں فورسز نے پھینکا جو تشدد سے آخری حد تک مسخ ہوچکی تھیں۔ یہ سلسلہ پورے ماہ بلوچستان کے مختلف کونوں میں جاری رہی پنجگور کے علاقے میں فورسز نے گھروں پر زمین و فضائی حملہ کیا خواتین و بچوں کو بلوچ ہونے کی سزا میں سخت بے عزت کرنے ساتھ کئی گھروں کو جلایا اور کئی بلوچ فرزندوں کو اغواء کیا گیا ستمبر مہینے میں بلوچ فرزندوں کی لاشیں ملنے کے واقعات میں قدر لے اضافہ ہوا جس میں کچھ لایں ایسی تھیں جنہیں اگست یا سی ماہ فورسز نے اغواء کیا اور پھر ان کی مسخ شدہ لاشیں پھنکیں جبکہ نا قابل شناخت اور انتہائی خستہ حال میں تھیں وائس فار مسنگ پرسنز کے وائس چیئرمین ماما قدری بلوچ نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ لاپتہ بلوچ فرزندوں کی لاشوں کو اسی طرح ایک ایک دودو کرکے ٹھکانے لگانیکا سلسلہ شروع کیا ہے ۔ ماما قدیر بلوچ نے
کہاکہ غیر منطقی اور غیر حقیقت پسند انہ دلائل اور جھوٹے و گمراہ کن نعروں کا سہارا لے رہے ہیں قومی تحریک کی جدو جہد میں صوبتیں جھیلنے اور قربانیاں دینے کا حوصلہ اگر نہیں رکھتے ہیں تو بھی کوئی بات نہیں مگر قومی تحریک میں عملی طورپر حصہ دار نہ بنے تو وہ معیاری ہے مگر کسی طرح دشمن کو تقویت پہنچا نا قوم سے کھلی غداری ہے انہوں نے کہاکہ بلوچستان آج سلگ رہاہے دشت بمباری فرزندوں کی اغواء مسخ لاشوں سے دوسری جانب جہد قومی تحریک کے سرفروشوں جانبار و سیاسی میدان میں اکا بھر پورجواب دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز