مہگس(ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر مہگس میں 10 دسمبر کو ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے اہلکاروں نے قابض ایرانی آرمی کے ہمراہ مہگس کے محلے ششکی پر چھاپہ مار کر بلوچ شہریوں کے رہائشی اور زیر تعمیر مکانات کو بغیر کسی پیشگی وارننگ کے مسمار کرکے تباہ کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق یہ ان شہریوں کی آبائی زمینیں ہیں جو تقریباً ستر سال قبل ان مکانات کے مالکان کے باپ دادا نے جب یہ جگہ ایک چھوٹا سا گاؤں تھا نقل مکانی کر کے پانی کا کنواں کھود کر اس علاقے کو آباد کیا۔
بتایا جاتا ہے کہ یہ شہری کئی سالوں سے اس علاقے میں مویشی پالنے اور زراعت سے وابستہ ہیں لیکن ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن نے ان زمینوں کو قومی زمین قرار دے کر ان پر زبردستی قبضہ جما لیا ۔