زاہدان(ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے مختلف شہروں اور علاقوں میں مختلف حادثات و واقعات میں پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق بروز پیر کو زاہدان پولیس روڈ اور خاش کے درمیان زاہدان محور میں ایندھن بردار گاڑی الٹنے اور آگ لگنے سے دو بلوچ تیلکش زخمی ہوگئے۔

 خبر لکھے جانے تک ان دونوں زخمی تیلکش کی شناخت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے تاہم کہا جا رہا ہے کہ ان کا تعلق زاہدان سے ہے۔

 دوسرے واقعہ اتوار کو خاش شہر کے سرحدی علاقے روٹک قابض ایرانی پولیس نے ایک بلوچ شہری کی چلتی گاڑی پر براہ راست فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی کا ڈرائیور احمد براہوئی ساکن میرجاوہ زخمی ہوگیا ۔

 بتایا جاتا ہے کہ یہ گاڑی سرحد(جعلی سرحد) کی طرف سے واپس آرہی تھی جسے پولیس فورس نے بغیر روکے اور بغیر وارننگ کے نشانہ بنایا۔

دریں اثناء اتوار ہی کے دن دلگان شہر میں واقع چاہ ہاشم جلگا میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک پرائیویٹ ہائی لکس کار پر فائرنگ کر کے دو بلوچ شہریوں کو زخمی کر دیا۔

 زخمیوں میں سے ایک بلوچ شہری “رستم بامری” ولد نبی کی شناخت اور دوسرے زخمی شہری کی شناخت اس رپورٹ کی لکھے جانے تک دستیاب نہیں ہے ۔ رپورٹ کی تیاری کے وقت تک حملہ آوروں کی شناخت اور محرکات کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔

علاوہ ازیں بروز ہفتہ زھک شہر میں نامعلوم مسلح افراد کی براہ راست فائرنگ سے ایک بلوچ شہری زخمی ہوگیا جو کہ زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ کومہ میں چلا گیا۔

 اس شہری کی شناخت 31 سالہ علی براہوئی ہے جو کہ زھک کے گاؤں نادر کا رہنے والا ہے۔

 واضح رہے کہ علی اس وقت زابل کے امیر المومنین اسپتال کے خصوصی وارڈ میں داخل ہیں۔