اسلام آباد(ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ ڈسک کی رپورٹ کے مطابق بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مارچ پر پولیس کا لاٹھی چارج، متعدد کارکن گرفتار خواتین اور بچے زخمی ۔بلوچ یکجہتی کمیٹی مارچ اسلام آباد پہنچ گیا ، پریس کلب جانےکی اجازت نہ ملنے پر شرکاء نے چونگی نمبر 26 پر دھرنا دے دیا۔
جس کے بعد اسلام آباد پولیس نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے کارکنوں پر لاٹھی چارج کاردیا اور متعدد افراد کو گرفتار کرکے لے گئے رہنما ماہ رنگ بلوچ کا کہنا ہے کہ ہم پر امن احتجاج کررہے تھے کے اچانک اسلام آباد پولیس کے جانب سے لاتھی چارج کی گئی اور متعدد افراد کو گرفتار کرکے لے گئے۔
انکا مزید کہنا تھا کے اسلام آباد پولیس کے جانب سے بچواور عورتوں پر تشدد کی گئی تربت میں مبینہ مقابلے میں جاں بحق نوجوان کے واقعےکی جوڈیشل انکوائری اور لاپتہ افرادکی بازیابی کے لیے تربت سے شروع ہونے والا لانگ مارچ اسلام آباد پہنچ گیا۔
بلوچستان سے لاپتہ افراد کی بازیابی کا مطالبہ لیے بلوچ یکجہتی کمیٹی کا مارچ اسلام آباد پہنچا تو ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے مظاہرین کو چونگی نمبر26 پر روک لیا۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ مظاہرین ایف نائن پارک میں قیام کریں وہیں سے وفد کی ملاقاتیں کروائی جائیں گی جب کہ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ وہ نیشنل پریس کلب پر ہی دھرنا دیں گے۔
جس کے بعد اسلام آباد پولیس کے جانب سے خواتین اور بچوں پر لاتھی جارج کیا گیا ۔