ماشکیل (ہمگام نیوز) اسلام اباد میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے لانگ مارچ کے شرکا پر پولیس کی بد ترین تشدد کے خلاف بلوچستان کے ضلع کے تحصیل ماشیل میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔

احتجاجی مظاہرے میں ریاست پاکستان کی دہشتگردی اور ریاستی اداروں کا بلوچ قوم کے ساتھ ناروا سلوک کے خلاف خطابات کئے گئے ۔

زرائع کے مطابق ماشکیل میں بلوچ ماؤں اور بہنوں کی حمایت میں نکلنے والی اس احتجاجی ریلی میں ماشکیل کے غیور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی جس میں بچوں اور بزرگ

عوام بھی بڑی تعداد میں شامل تھے ۔

احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مظاہرین نے کہا ریاست اپنے اداروں کو لگام دے اور بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کا یہ سلسلہ بند کرے جس نے ایک طویل عرصے بلوچ عوام کو یرغمال بنایا ہوا ہے ۔

واضع رہے کہ ماشکیل سمیت واشک ، خاران ، خضدار، کوئٹہ ، اواران اور بلوچستان بھر میں جبری گمشدگیوں کے اور اسلام اباد میں بلوچ عورتوں پر پولیس کے تشدد کے خلاف مظاہرے کئے

 گئے ہیں ۔