سراوان(ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر شستون(سراوان) میں بلوچ شہریوں نے وال چاکنگ کے ذریعے نعرے لکھ کر بلوچستان میں احتجاجی کارواں اور تحریک آزادی کے رہنما ڈاکٹر مہرنگ بلوچ کی حمایت کی۔

 واضح رہے کہ گزشتہ شب 21 دسمبر کو بلوچ عوام کا احتجاجی قافلہ پاکستان کے شہر اسلام آباد کے داخلی راستے پر پہنچنے کے بعد پاکستانی جابر فورسز نے مظاہرین پر واٹر کینن، آنسو گیس اور لاٹھیوں سے حملہ کر کے ڈاکٹر مہرنگ بلوچ سمیت متعدد افراد کو گرفتار کرلیا تھا ۔ جس سے متعدد مظاہرین زخمی ہوئے۔