اسلام آباد (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق بلوچ یکجہتی کمیٹی نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد سے پریس کانفرنس کے توسط سے ریاست کو بلوچ طلبا و مظاہرین کی رہائی اور پر امن مظاہرین پر مختلف شہروں میں ہونے والے جعلی ایف آئی آرز ختم کرنے کے لئے تین دن کا الٹی میٹم دیا ہے۔
اور اس دوران بلوچستان میں جتنی جگہوں پر بلوچ نسل کشی اور بلوچ فرزندوں کی جبری گمشدگی کے خلاف جاری لانگ مارچ پر اسلام آباد پولیس کے تشدد کے خلاف دھرنے اور مظاہرے چل رہے ہیں، ہم ان سب کا بہت بہت شکریہ ادا کرتے ہیں اور ان کو یہ پیغام دیتے ہیں، کہ تین دن تک اپنے مظاہرے اور دھرنے معطل کردیں۔
اگر تین دن کے اندر اندر ریاست مظاہرین کو چھوڑ کر ان پر لگائی گئی جعلی ایف۔آئی۔آر ختم نہیں کرتی، تو ہم سخت اقدام لینے پر مجبور ہوں گے، اور اس کی ذمہ دار ریاست اور اس کی انتظامیہ ہوگی۔ اس حوالے تمام بلوچستان اور مظلوم اقوام سے کمک اور تعاون کی اپیل کرتے ہیں۔