شنبه, جون 7, 2025
Homeخبریںڈاکٹر منّان بلوچ اور اس کے رشتہ داروں کے گھروں کو جلانے...

ڈاکٹر منّان بلوچ اور اس کے رشتہ داروں کے گھروں کو جلانے کی مذمت کرتے ہیں۔بی این ایم

کوئٹہ(ہمگام نیوز)بلوچ نیشنل موومنٹ کے مرکزی ترجمان نے پارٹی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر منّان بلوچ اور اس کے رشتہ داروں کے گھروں کو جلانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی فوجی جارحیت میں کوئی بلوچ محفوظ نہیں، سیاسی رہنماؤں ، کارکنوں اور عام آبادیوں پر یلغار و بمباری روز کا معمول بن چکا ہے۔ آج مشکے ہارونی میں بی این ایم کے مرکزی سیکریٹری جنرل ڈاکٹر منان بلوچ کے گھروں کو جلا کر خاکستر کر دیا گیا جو انسانی بنیادی حقوق کی پامالی اور پْر امن سیاسی رہنماؤں کو خوف زدہ کرنے اور آزادی کی جد و جہد سے دور رکھنے کی کوششیں ہیں مگر اس جدو جہد میں بی این ایم نے اپنے عظیم رہنما واجہ غلام محمد بلوچ سے لیکر ایک ہمدرد تک کی قربانی میں پس و پیش نہیں کی ہے اور یہ عمل بلوچستان کی آزادی تک جاری رہے گا۔ مرکزی ترجمان نے کہا کہ بلوچستان آپریشن میں ہر گزرتے دن شدت لائی جارہی ہے۔ بلوچستان کے بیشتر علاقے فوجی محاصرے میں ہیں۔ اکتوبر کے مہینے میں صرف مشکے اور جھاؤ میں پانچ سے زائد گھروں کو جلایا اور کئی بستیوں کو صفحہ ہستی سے مٹایا گیا ہے۔ یہ سلسلہ ڈیرہ بگٹی، سبی و کوہلو سے لیکر مکران تک پھیلا ہوا اور جاری ہے۔ پروم اور جھاؤ میں بڑی تعداد میں زمینی فوج کی آمد اور گن شپ ہیلی کاپٹروں کی پروازیں ایک اور خونی آپریشن کا عندیہ دے رہے ہیں۔ان آپریشن و کارروائیوں میں ہر دفعہ عام نہتے بلوچوں کو نشانہ بنا کر بلوچ نسل کشی کی جا رہی ہے ، دوسری طرف ریاستی میڈیا فوج اور ایف سی کی بریفنگ کر سرخی بنا کر نہتے بلوچوں کو دہشت گرد کا نام دیتے ہیں۔ اگر کوئی حقیقت جاننا اور بیان کر نا چاہتا ہے تو بلوچستان کا دورہ کرکے آنکھوں دیکھا حال بیان کرے۔ مرکزی ترجمان نے اقوام متحدہ سے اپیل کی کہ بلوچ سیاسی رہنماؤں کی تحفظ اور بلوچ نسل کشی کی روک تھام کیلئے پاکستان پر دباؤ ڈال کر بلوچ ریاست کی بحالی اور آزادی کیلئے اقوام متحدہ کی چارٹر کے مطابق ہمارا ساتھ دے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز