زاہدان(ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز جمعہ کو اپنے خطبے میں مولوی عبدالصمد ساداتی نے بلوچستان میں وسیع پیمانے پر ہونے والے احتجاج اور ہڑتالوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا: حکومت پاکستان کی طرف سے بلوچ مظاہرین پر تشدد قابل قبول نہیں ہے۔

 انہوں نے واضح طور پر کہا کہ بلوچستان کے عوام کئی سالوں سے امتیازی سلوک اور ناانصافی کا شکار ہیں اور سینکڑوں خاندان لاپتہ افراد کے انتظار میں ہیں اور اپنے پیاروں کے کھو جانے پر غمزدہ ہیں۔

 مولوی ساداتی نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئےکہا چونکہ پاکستان کا ملک اور حکومت اسلامی ہے اس لیے انسانی حقوق کی وسیع پیمانے پر خلاف ورزی اور اپنے مطالبات مانگنے والوں کے خلاف تشدد قابل قبول نہیں ہے۔

 انہوں نے اسلام میں انسانی حقوق کی اہمیت اور انسانی وقار کے تحفظ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: اسلامی معاشرہ میں بنیادی اصول و ضوابط ہیں جن کے ذریعے عوام اور شہریوں کے حقوق اور تحفظ کی ضمانت دی جاتی ہے تاکہ عوام محفوظ اور پر سکون محسوس کریں۔ ان اصولوں اور حقوق کی بنیاد دو اہم اور قانون سازی کے ذرائع ہیں۔ وہ قرآن پاک اور سنت نبوی ہیں۔