شال (ہمگام نیوز ) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سربراہ و آزادی پسند رہنماء ڈاکٹر اللہ نظر بلوچ نے کہا ہے بلوچ آزادی کی تحریک کثیر الجہتی ہے جس کا سب سے اہم پہلو نفسیاتی جنگ ہے جس میں دشمن کو شکست ہوئی ہے۔
یہ بات انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پہ اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔
ڈاکٹر اللہ نظر بلوچ نے کہا کہ اگر چہ ہماری صفوں میں سے کچھ لوگ کمزور پڑ گئے ہوں گے، لیکن دشمن زیادہ کمزور ہو گیا ہے کیونکہ دشمن کا کوئی علاقہ نہیں ہے، اور ان کی فوج محض اجرت پر کام کرتی ہے۔
بلوچ رہنماء نے مزید کہا میں اپنے نوجوانوں اور ابھرتی ہوئی قیادت سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اس نفسیاتی جنگ کے لیے تیار رہیں، میں ان کی حوصلہ افزائی کرتا ہوں کہ وہ اس سے بھی زیادہ انقلابی طریقہ اختیار کریں