کوہلو ( ہمگام نیوز ) نامہ نگاروں کے مطابق گزشتہ چار روز قبل کوہلو کے علاقے جنتلی کے دو رہائشی بارکھان کے شہر رکنی میں فرنٹیئر کور ایف سی کے ہاتھوں جبری طور پر لاپتہ ہوگئے ہیں، لاپتہ افراد کی شناخت خیر جان والد میرن لوہارانی اور چٹاء والد صاحب خان لوہارانی مری کے نام سے ہوا ہے جو بارکھان کے شہر رکنی میں ایشیا خوردو نوش کے سامان خریدنے کے لیے آئے ہوئے تھے جنہیں سیکورٹی فورسز نے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے ۔

 مگر چار روز گذرنے کے بعد بھی مذکورہ افراد کے حوالے سے معلومات نہیں مل سکی ہے، اہلخانہ نے دونوں افراد کے جبری طور پر لاپتہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے مقامی صحافی کو بتایا کہ خیر جان اور چٹاء چار روز قبل بارکھان کے شہر رکنی میں ایشیا خوردو نوش کے سامان خریدنے کے لئے گئے تھے جنہیں سیکورٹی فورسز نے چھاپہ لگا کر گرفتار کرنے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا جبکہ مذکورہ دونوں افراد کے ساتھ روشن نامی شخص بھی اہلکاروں کے ہاتھوں لاپتہ ہے جس کا شناخت تاحال نہیں ہوسکا، مزکورہ دونوں افراد زمینداری کے شعبے سے وابسطہ تھے، یاد رہے کہ مذکورہ علاقے میں موبائل سروس نہ ہونے کی وجہ سے مزکورہ افراد کے جبری طور پر لاپتہ ہونے کی اطلاع فوری طور پر نہیں مل سکی تاہم آج خیر جان اور چٹاء لوہارانی کے اہلخانہ نے ایف سی کے ہاتھوں جبری طور پر لاپتہ ہونے دونوں افراد کی تصدیق کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر منظر عام پر لانے کا مطالبہ کیا ہے ۔