شال (ہمگام نیوز) بلوچستان کے شہر واشک اور نصیر آباد میں مختلف حادثات سے پانچ افراد جانبحق تین زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق

نصیرآباد میں انڈس ہائی وے پر باراتیوں کی کوسٹر درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق جبکہ دولہا، دلہن سمیت 15زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 24سالہ نجیب علی، 3 سالہ جاوید علی اور 25سالہ محمد شہریار شامل ہیں جب کہ زخمیوں میں دولہا صدورو، دلہن بصراں، بچی صائمہ، بچی طاہرہ، اختیار علی حمیر علی زبیر احمد، ذاکر علی، مزمل علی حسین، مدثر علی عبدالطیف ودیگر شامل ہیں۔زخمیوں اور جاں بحق افراد کو نصیرآباد ہسپتال لایا گیا اور فوری طبی امداد کے بعد لاڑکانہ منتقل کیا گیا۔ باراتیوں کی کوسٹر کراچی سے واپس لاڑکانہ کے علاقے بنگل دیرو جارہی تھی کہ کوسٹر ڈرائیور سے بے قابو ہو کر نصیرآباد کے قریب گائوں چنھڑ کے قریب درخت سے ٹکرا گئی۔

 واشک کے علاقے رخشان گراڑی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا تفصیلات کے مطابق ضلع واشک کے علاقے رخشان گراڑی میں رات گئے نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا گیا۔ جن کا تعلق ضلع کھچی مچھ سے بتایا جا رہا ہے۔ لیویز فورس ناگ نے نعش رورل ہیلتھ سینٹر ناگ منتقل کردی۔ دوسری جانب نوشکی کیڈٹ کالج کے سامنے کار اور موٹر سائیکل میں خوف تصادم کے دوران موٹر سائیکل سوار موقع پر جاں بحق ہو گیا۔جاں بحق شخص کی شناخت ظریف خان کے نام سے ہوئی ہے۔