سراوان(ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق بروز ہفتہ کو دوپہر کے وقت قابض ایرانی فورسز مرصاد کی براہ راست فائرنگ کے نتیجے میں کلگان سراوان کے سرحدی مقام پر ایک بلوچ تیلکش شہید ہوگیا ۔ قابض ایرانی فورسز کی براہ راست فائرنگ سے شہید ہونے والے تیلکش کہ
ی شناخت 21 سالہ علی گمشاد زہی ولد سلیمان کے نام سے بتائی گئی ہے، جو کہ جالک میں واقع گاؤں سینوکان سے تھا۔
رپورٹ کے مطابق مرصاد کے اہلکاروں نے روکے بغیر بغیر علی پر فائرنگ جس سے وہ شدید زخمی ہو کر شہید ہو گیا۔
واضح رہے کہ علی کی شہادت کے بعد غم کی وجہ سے ان کی والدہ کو دل کا دورہ پڑا۔