کیچ (همگام نیوز ) بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کی مرکزی ترجمان نے میڈیا میں جاری کردہ مختصر بیان میں کہا کہ پچھلے پانچ دنوں سے بلوچستان کتاب کاروان کے کتب میلے جاری ہیں۔ آج بروز جمعہ پانچ جنوری پانچوئیں دن تھا جس میں مختلف شہروں میں کتب میلے جاری رہے۔ سالِ نو سے شروع ہونے والی کتب میلے آج پانچوئیں دن پسنی، بلیدہ، تجابان، رکنی، اورماڑہ اور ملیر میں جاری تھے۔ اسٹال میں تاریخ، ادب، سیاست، فلسفہ، سائنس سمیت دیگر موضوعات پر کتابیں رکھے ہوئے تھے۔ جس میں کثیر تعداد میں طلباو طالبات، استادوں سمیت دیگر مکتبہِ فکر کے لوگوں نے اسٹالوں کا دورہ کرکے اپنی پسند کی کتابیں خریدیں۔ مرکزی ترجمان نے مزید کہا کہ بلوچستان کتاب کاروان کو جاری رکھتے ہوئے کل چھٹوئیں دن بھی مختلف مقامات پر کتب میلے جارے رہیں گے جس میں پسنی، اورماڑہ اور پیشکان شامل ہیں۔ کتب میلوں کا مقصد اپنی قوم کو علم وشعور سے لیس کرنا ہے تاکہ وہ اپنی قومی سمیت دنیا کے علوم سے آشنا ہوجائیں۔ آجکل کے دور میں کتابیں پڑھنا بہت ہی کم ہوچکی ہے مگر ہماری اس کاروان کا مقصد ہی یہی ہے کہ کتاب کلچر کو پروان چڑائیں اور اپنے اردگرد کتاب ماحول کو بحال کریں۔