کوئٹہ ( ہمگام نیوز ) اے سی مستونگ کی گاڑی کو حادثہ اے سی سمیت تین افراد شدید زخمی ۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو اے سی مستونگ محمد رمضان اپنے دو گن مینوں کے ساتھ اوستہ محمد سے مستونگ جا رہے تھے کہ گنداوہ کے قریب انکی گاڑی تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس سے اے سی مستونگ محمد رمضان اور ان کے دو گن مین شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طورپر ابتدائی طبی امداد کے بعد لڑکانہ منتقل کردیا ۔