کوئٹہ(ہمگام نیوز )لاپتہ افراد کے اہل خانہ نے کہا ہے کہ ہمارے پیاروں کو بازیاب کیا جائے اگر کوئی جرم کیا تو عدالت میں پیش کیا جائے۔یہ بات انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی‘انہوں نے کہاکہ 11اکتوبر 2015کو صبح سویرے ایف سی والوں نے ا سپلنجی میں ہمارے کلی کو گھیرے میں لیکر چچا حاجی رحمت اللہ ولد عبدالحکیم عمر 65سال ممیرے ماموں حاجی عطاء محمد ولد قطب خان عمر 74سال میرا ماموذاد محمد اکرام ولد حاجی عطاء محمد عمر38سال کو مسجد سے اس وقت لے گئے جب وہ فجر کی نما ز اور تلاوت کر رہے تھے اور یہ کہ اس سے پہلے میرے چچا ذاد بھائی عنایت اللہ ولد حاجی رحمت اللہ کو پچھلے سال 23مئی 2014کو اسپنجی میں آپریشن کے دوران لے گئے جو کہ تاحال ایف سی والوں کی تحویل میں ہے انہوں نے کہا کہ میرے چچا،ماموں ،مامو ذاد،اور چچاذاد بھائی ذمیندار ہیں اور ان کا تعلق کسی بھی تنظیم سے نہیں ہے اور ہم پر امن پاکستانی شہری ہیں اور اگر کوئی بھی یا کسی بھی قسم کے کیس میں ملو ث ہو تو انہیں عدالت میں پیش کیا جائے ہم چیف جسٹس بلو چستان ، چیف سیکرٹری بلوچستان ، اور دیگر اعلیٰ حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ میرے چچا ،مامو ،مامو ذاد اور چچا ذاد بھائی سمیت تمام لاپتہ افراد کو بازیاب کرانے میں اپنا کر دار ادا کریں