کوئٹہ (ہمگام نیوز) نثاراحمد سمالانی کی جبری گمشدگی کی تفصیلات انکے اہلخانہ نے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کو فراہم کردیں، اہلخانہ نے تنظیم سے شکایت کی کہ نثاراحمد ولد محمد اسحاق کو11 جون 2015ئ میں مچھ قبرستان سے سینکڑوں لوگوں کے سامنے سے غیر قانونی حراست میں لینے کے بعد جبری لاپتہ کیا اور اہلخانہ کو معلومات بھی فراہم نہیں کیا جارہا ہے جسکی وجہ سے وہ ذہنی اذیت میں مبتلا ہے ماما قدیر بلوچ نے نثاراحمد سمالانی کو یقین دہانی کرائی کہ تنظیمی سطح پر انکے کیس کو لاپتہ افراد حوالے سے بنائے گئے کمیشن اور حکومت کو فراہم کرنے ساتھ ہر فورم پر آواز اٹھائی جائے گی ماما قدیر نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ نثاراحمد پر الزام ہے تو انہیں منظر عام پر لاکر عدالت میں پیش کیا جائے اگر بے قصور ہے تو فوری طور پر رہا کرکے انکے خاندان کو ذہنی اذیت سے نجات دلائی جائے۔