چابہار(ہمگام نیوز )اطلاعات کے کے مطابق آج صبح کے وقت قابض ایرانی سیکورٹی اور فوج نے چابہار کے علاقے گلشہر میں ایک رہائشی مکان پر چھاپہ مارا جس کے نتیجے میں جھڑپیں اور فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور متعدد فوجی اہلکار کو نشانہ بنایا گیا۔

 رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی اور آرمی اہلکاروں نے چابہار کے علاقے گلشہر میں ایک رہائشی مکان کو گھیرے میں لے کر فائرنگ شروع کر دی تاہم گھر کے اندر موجود شخص جسے فورسز نے گھیرے میں لیا ہوا تھا، جھڑپ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

 بتایا جاتا ہے کہ سیکیورٹی فورسز اور آرمی اہلکاروں علاقے کی چھان بین کرتے ہوئے چھوٹے ڈرون کا استعمال کرتے ہوئے مطلوبہ شخص کو تلاش کرنے کی کوشش جو کہ ناکام رہے ۔

 خبر لکھے جانے تک فورسز کے اس حملے کی وجہ اور شہری کی شناخت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔ تاہم کہا جاتا ہے چند اہلکار زخمی ہوئے ہیں ۔