کوئٹہ (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق بلوچ یکجہتی کمیٹی نال کی جانب سے بلوچ نسل کشی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ احتجاجی ریلی مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی مین چوک میں جلسے کی شکل اختیار کرگئی۔ احتجاجی ریلی میں نال گریشہ درنیلی سمیت دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے مرد اور خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ احتجاجی جلسہ سے اسد نور بزنجو حاجی عبدالرب مینگل، شہزاد سلطان، جنگی خان، نصیر احمد بلوچ، اکرم بلوچ، سجاد بلوچ، کریم بلوچ ودیگر نے خطاب کرتے ہوے کہا بلوچستان سمیت دیگر علاقوں سے جتنے بلوچ لاپتہ ہیں جن کے اوپر جو جرم ہے ان کو عدالت میں پیش کرکے ان کے اوپر اگر کوئی جرم ثابت ہوا تو قانون کے مطابق انھیں بے شک سزا دیں تاکہ ان کے لواحقین مطمئن ہوں کہ ان کے رشتہ دار منظر عام پر آگے بنا کوئی سزا گناہ کے ایسے لاپتہ کرنا سراسر ظلم ہے ۔

اسلام اباد میں بلوچ لاپتہ کمیٹی کے کیمپ کے قریب چند نام نہاد لوگوں نے کیمپ لگا کر ان بلوچ ماں بہنوں کے خلاف پروپیگنڈا کررہے ہیں لیکن پوری دنیا کو اچھی طرح معلوم ہے کہ بلوچ لاپتہ کمیٹی کے لانگ مارچ پرامن طریقے سے تربت سے ہوتے ہوے اسلام آباد تک پہنچ گیا پولیس کی جانب سے مختلف علاقوں میں رکاوٹ کرنے کے باجود وہ پرامن طریقے سے اسلام اباد پہنچ گے افسوس سے کہنا پڑتا ہے بلوچ مائیں بہنیں شدید سردی میں اپنے پیاروں کی بازیابی کےلے کیمپ میں موجود ہیں تکلیفیں برداشت کرکے دوسری طرف نام نہاد عناصر کے کیمپ میں حکومت کی جانب سے انھیں ہر قسم کے سہولت فراہم کیا گیا ہے جوکہ قابل۔

افسوس عمل ہے اج بلوچ یکجہتی کمیٹی نال کی کال پر نال گریشہ خرمستان ٹوبڑو درنیلی سمیت دیگر ایریا سے مرد اور خواتین کی بڑی تعداد کی شرکت سے یہ واضع ہوتا ہے کہ بلوچ اب مزید ظلم ستم برداشت نہ کریں گے اپنے حق حقوق کے خلاف کرنے والوں کے کسی قسم کے قربانی دینے سے دریغ نہ کریں گے بلوچستان سمیت دیگر صوبوں میں مظلوم عوام پر ظلم ستم کے خلاف اج کی احتجاجی ریلی یہ ریلی کسی پارٹی کے امیدوار کو ووٹ دینے کےلے نہ نکالا گیا بلکہ بلوچستان کے مختلف علاقوں سے جبری طور پر لاپتہ افراد کے خلاف ہے ہم حکمرانوں پر واضح کرنا چاہتے ہیں کہ جتنا ظلم مظلوم عوام پر کرو گے اتنی مزاحمت عوام کرے گی۔

افسوس ہوتا ہے اپنے آپ کو قوم پرست کہنے والے اپنے ووٹ بیک بڑھانے کے خاطر در در کررہے ہیںلیکن بلوچ عوام کی جانب سے نکالی گئی پرامن ریلی میں شرکت کرنے کےلے گوار تک نہ کرتے جسکی جتنی مزمت کی جاے کم ہے اس بار غیور عوام سے گزرش ہے کہ وہ پارلیمنٹ پرستوں کے الکشنوں سے مکمل بائیکاٹ کریں نال گریشہ درنیلی ودیگر علاقوں کی غیور عوام خصوص خواتین کا شکریہ کرتے ہیں جنھوں نے اج کی احتجاجی ریلی میں بڑی تعداد میں شرکت کی۔