زاہدان(ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق، منگل 16 جنوری کو پاکستانی مقبوضہ بلوچستانکے شہر پنجگور کے قرب و جوار میں قابض ایرانی آرمی آئی آر جی سی کے رہائشی اور دیہی علاقوں پر دو میزائل حملوں کے نتیجے میں 2 بچے شہید جبکہ متعدد خواتین اور بچے زخمی ہوئے۔ اس کے علاوہ کئی گھر مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔

تفصیلات گزشتہ روز قابض ایرانی آرمی آئی آر جی سی نے پنجگور شہر کے قرب و جوار کے علاقوں میں دو میزائل داغے ہیں جس کے نتیجے میں دو معصوم بچے 4 سالہ حمیرا درکشیدہ اور دو سالہ سلمان درکشیدہ شہید ہوگئے اس حملے متعدد خواتین و بچے زخمی ہوگئے ہیں جبکہ اس حملے میں کئی گھر مکمل طور پر تباہ ہوگئے ہیں۔

جبکہ ایرانی میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب اسلامی نے اعلان کیا کہ اس نے جیش العدل کے دو ہیڈکوارٹرز کو نشانہ بنایا، جب کہ جیش العدل نے اس کی تردید کی ہے ۔