راسک (ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز 24 جنوری بروز بدھ کی شام کو دو گروپوں کی جانب سے آئی آر جی سی کے ہتھیاروں کے استعمال سے مسلح تصادم کے نتیجے میں ایک بلوچ شہری ہلاک اور دو زخمی ہوئے۔ یہ واقعہ راسک شہر سے ایک کلومیٹر دور گل کنڈ گاؤں میں پیش آیا۔

رپورٹ کے فائرنگ کا یہ سلسلہ ایک دوسرے کی طرف سے وقفے وقفے سے فائرنگ کے ساتھ جاری رہا ،جبکہ راسک شہر کے سیکیورٹی اور عسکری اداروں میں سے کوئی بھی سخت سیکیورٹی ماحول کے باوجود تصادم کے مقام پر روانہ نہیں کیا گیا، رات دیر تک مسلح تصادم تاحال جاری ہے۔

 بدھ کی رات دس بجے کے قریب پاسداران انقلاب کے مقامی اہلکاروں کی طرف سے شروع ہونے والا یہ تصادم پانچ گھنٹے سے زائد گزرنے کے بعد بھی جاری رہا

 غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق کم پانچ افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔