کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے 27 جنوری 2024 کو بلوچستان میں جاری نسل کشی کے خلاف اور لانگ مارچ کے شرکا کے مطالبات کے حق میں شال (کوئٹہ) میں جسلہ عام منعقد کیا جا رہا ہے۔ جہاں مختلف جلوسوں کی شکل میں ہر علاقے سے لوگ 27 جنوری کو کوئٹہ پہنچیں گے جہاں جلسہ عام کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس جلسے سے اسلام آباد گئے لاپتہ افراد کے لواحقین اور دیگر رہنماءخطاب کرینگے اور بلوچستان میں پیدا ہونے والے تحریک پر بات کرینگے۔
اس سلسلے میں کوہ سلیمان کے غیور بلوچ رکنی سے شال کیلئے نکلنے والے قافلوں کا حصہ بن کر شال جلسے میں اپنی شرکت یقینی بنائے۔ اپنی ذاتی گاڑیوں میں آنے والے افراد سمیت وہ لوگ جنہیں سفری سہولیات نہیں وہ خود کو صبح 11 بجے رکنی مین بازار تک پہنچائیں۔ اس سلسلے میں تونسہ، ڈی جی خان، سخی سرور، بارکھان اور ارد گرد کے تمام لوگوں سے اپنی ذاتی گاڑیوں میں قافلے میں شرکت کرنے کی اپیل کرتے ہیں جبکہ ذاتی سواری کی غیر موجودگی میں تونسہ، ڈی جی خان، سخی سرور، بارکھان اور ارد و گرد کے غیور بلوچ قافلے میں شامل ہونے کیلئے صبح 11 بجے خود کو رکنی کی مین بازار تک پہنچائیں۔ قافلے بذریعہ کوہلو شال جلسہ کیلئے روانہ ہونگی۔
کوہ سلیمان کے غیور بلوچ جلسے میں شرکت کرنے کیلئے بھرپور تیاری کریں۔