چابہار(ہمگام نیوز ) بروز پیر کی شام ایک بلوچ فنکار کو قابض ایرانی فورسز نے چابہار شہر سے گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
اس بلوچ شہری کی شناخت “وسیم علی بلوچ ولد علی محمد سکنہ چابہار ہے ۔
وسیم علی کا شمار بلوچستان کے معروف میوزک فنکاروں اور گلوکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے حالیہ برسوں میں کئی بلوچی گانے گائے ہیں۔
خبر لکھے جانے تک اس بلوچ شہری کے الزام، گرفتار کرنے والے ادارے اور حراست کی جگہ کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔