دزاپ(ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق بروز ہفتہ کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے مرکزی شہر دزاپ میں عالی زہی اور اسماعیل زہی کی برسوں کی کشمکش اور تصادم کے بعد مولوی عبدالحمید کی موجودگی اور دیگر معتبرین کی ثالثی سے صلح اور سمجھوتہ ہوگیا ۔
کہا جاتا ہے کہ یہ بلوچی دیوان (امن) ٹرسٹیز اور ریش سیفید کے بار بار مذاکرات کے بعد منعقد ہوا اور بالآخر امن تک پہنچ گیا۔
جبکہ علاقے کے عوام نے اس صلح کا خیر مقدم کیا اور اس نیک خواہشات کا اظہار کیا کہ تمام بلوچ قبائل اپنے ذاتی رنجشوں کو بھلا کر اسی طرح صلح کریں گے۔