یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںپاکستان کا روس کے ساتھ گیس پائپ لائن کی تعمیر کا معاہدہ

پاکستان کا روس کے ساتھ گیس پائپ لائن کی تعمیر کا معاہدہ

ماسکو (ہمگام نیوز) پاکستان اور روس کے حکام نے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت پاکستان میں گیس پائپ لائن تعمیر کی جائے گی۔

اس معاہدے پر دستخط جمعے کو اسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریب میں کیے گئے جس میں پاکستانی وزیرِ اعظم نواز شریف بھی موجود تھے۔

سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق اس معاہدے کے تحت 1100 کلومیٹر طویل پائپ لائن بچھائی جائے گی اور روس اس منصوبے پر تقریباً دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔

معاہدے پر روس کے وزیر توانائی الیگزینڈر نوویک اور پاکستان کے وفاقی وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے دستخط کیے۔

روس کے وزیر توانائی الیگز ینڈر نوویک کی سربراہی میں ایک روسی وفد نے جمعرات کو کراچی اور لاہور کے درمیان پائپ لائن بچھانے کے لیے قدرتی وسائل کے وزیر شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی تھی۔

سالانہ 12 اعشاریہ چار ارب کیوبک میٹر کی گنجائش والی 1100 کلو میٹر طویل پائپ لائن کراچی میں مائع قدرتی گیس کے ٹرمینلز کو لاہور کے ساتھ منسلک کرے گی۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ یہ منصوبہ توانائی بحران پر قابو پانے کے لیے نہایت اہم ثابت ہوگا۔

انھوں نے یقین ظاہر کیا کہ اس منصوبے پر تعمیراتی کام دسمبر 2017 تک مکمل ہوجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز