خاران (ہمگام نیوز ) ذرائع کے مطابق بلوچستان بھر میں بلخصوص خاران میں پاکستانی فوج کے اہلکار سول ڈریس میں شہر میں گھوم رہے ہیں اور عام لوگوں کا پیچھا کررہے ہیں۔
خاران سمیت بلوچستان بھر میں حالیہ ریاستی الیکشن کے سلسلے میں آزادی پسند تنظیموں کی مسلسل اور زبردست کاروائیوں سے پاکستانی فوج شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ فوج کے اہلکار سول ڈریس میں شہر بھر میں گھوم پھر رہے ہیں اور اشیاء فروش و بھکاریوں کے روپ میں عام لوگوں کا پیچھا کرکے مخبری کررہے ہیں۔
اس حوالے سے خاران میں ایک سندھی حلیے والے شخص کو بھی دیکھا گیا ہے جو مسلسل غیر معمولی انداز میں لوگوں کا پیچھا کررہا ہے۔