واشک (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج شام کو واشک میں نادرا آفس کے قریب زور دار دھماکہ ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
علاقائی ذرائع کے مطابق حملہ ہینڈ گرنیڈ سے ہوا ہے جسکی دھماکے سے واشک پریس کلب کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
دھماکے کے بعد فورسز نے جا وقوعہ پر پہنچ کر کاروائی شروع کردی ہے۔