تربت(ہمگام نیوز )بلیدہ میں واقع این اے 258 سے ن لیگ کے امیدوار اسلم بلیدی کے گھر پر نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے ہینڈ گرنیڈ حملہ ہوا ہے۔
اطلاعات کے مطابق دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
واضح رہے کہ ریاستی الیکشن کے سلسلے میں بلوچستان بھر میں الیکشن کے امیدواروں اور ان کے دفاتر و ٹھکانوں پر مسلسل حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔