پنجگور (ہمگام نیوز )اطلاعات کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے پنجگور کے علاقے وشبود میں گرلز ہائی سکول کو بم حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ سکول وشبود میں ایک پولنگ سٹیشن ہے۔

حملے میں تاحال کسی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوا ہے۔

واضح رہے پنجگور میں پولنگ سٹیشنز پر متعدد حملے ہوچکے ہیں۔ اسکے علاوہ بلوچستان بھر کے علاقوں میں پولنگ سٹیشن اور انتخابی سرگرمیوں و امیدواروں پر آزادی پسند تنظیموں کی جانب حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

مذکورہ حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔