شال (ھمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق قابض پاکستان کی جانب سے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آپریشن کی تیاریاں کی جارہی ہیں ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی فوج کے پلٹون جوک در جوک بلوچستان کے مختلف علاقوں خاص کر ہرنائی ،بولان ، سبی اور کاہان میں وقفے وقفے سے داخل ہورہے ہیں ۔
خدشہ یہ ظاہر کیا گیا ہے کہ ایک بڑے پیمانے کی آپریشن کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں ۔
اس دفعہ انوکھی چیز یہ دیکھی گئی ہے کہ ان علاقوں میں سینکڑوں کی تعداد میں گدھے لائے گئے ہیں ، جس سے اندازہ یہی لگائی جاسکتی ہے کہ انھیں گدھوں کو پہاڑی سلسلوں میں آپریشن کے سامان و سہارے کے طور پر استعمال کیا جائے گا ۔جہاں فوجی گاڑیوں کا جانا ممکن نہیں ۔
یاد رہے کہ حالیہ انتخابات میں بلوچ آزادی پسند سرمچاروں کی جانب سے بلوچستان میں قابض پاکستان کے انتخابی سرگرمیوں پر متعدد حملے کیئے گئے جس سے انتخابی سرگرمیاں ڈپ کر رہ گئیں۔ اور ریاست بوکھلاہٹ کا شکار ہوا ۔ اب اس کے ردعمل میں آپریشن کرنے کی تیاریوں میں ہے ۔