سبی(ہمگام نیوز)لہڑی کے علاقہ وزیر ماچھی میں ڈومکی قبائل کے درمیان تصادم، فائرنگ کے نتیجہ میں دو افراد قتل، ملزمان فرار۔ قتل کی وجہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ۔ تفصیلات کے مطابق لہڑی کے علاقہ وزیر ماچھی میں ڈومکی قبائل کے دو گروپوں کے درمیان پرانی دشمنی کی بناء پر تصادم ہوا،تصادم کے نتیجہ میں دو افراد محراب خان اور رزاق موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ قتل کا مقدمہ لیویز تھانہ بختیار آباد میں درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔


