زاہدان:(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق ماہر موسمیات نے ایرانی مقبوضہ بلوچستان میں اس سال کی پہلی ریڈ لیول وارننگ دی۔
شدید بارشوں اور بعض علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوں گے ۔ ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے جنوبی نصف کے شہری اور دیہی علاقوں کو خبردار کیا گیا ہے۔ اس وارننگ کے مطابق، بدھ کی شام سے جمعہ کی صبح تک بارش کے نظام کی سرگرمی میں شدت کے ساتھ، “موسلا دھار بارش، گرج چمک کے ساتھ ژالہ باری اور ژالہ باری کا امکان۔
موسمی تبدیلیوں سے اس دفعہ آئی او بی کے جنوبی نصف حصے کے کچھ علاقے متاثر ہوں گے ۔ متاثر ہونے والے علاقوں میں دشتیاری، چابہار، کنارک، قصرقند، نکشہر، سرباز، راسک، جنوبی مہرستان، سراوان، سب اور سوران شہرشامل ہیں۔
اہرانی مقبوضہ بلوچستان میں ماہر موسمیات کی جانب سے خبردار کیا گیا کہ آنے والے موسمیاتی تبدیلیوں میں درج ذیل طرح کے حالات رونما ہو سکتے ہیں۔ جن کا مقابلہ کرنے کے لیے شہری تیار رہیں اور مقابلہ کر نے کے لئے پیشگی تیاری کر یں۔ نظام زندگی متاثر رہے گا ، شہری سیلاب ،دیہی سیلاب، دریائی سیلاب، زرعی مصنوعات کو پہنچنے والے نقصان، آسمانی بجلی گرنے، ڈیموں کے بہہ جانے، سہولیات اور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچانے جیسے خطرناک اثرات کا سبب بنے گا۔
ماہر موسمیات نے مشورہ دیا ہے کہ اس عرصے کے دوران نہروں اور ندیوں کے کناروں اور پلوں پر ٹریفک سے گریز کیا جائے اور ڈیموں کا انتظام اور زرعی مصنوعات کی حفاظت ایجنڈے میں شامل ہو اور جنوب میں سمندری ٹریفک میں احتیاط برتی جائے۔