یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںجرمنی: مہاجرین کے کیمپوں میں جنسی تشدد کے واقعات میں اضافہ

جرمنی: مہاجرین کے کیمپوں میں جنسی تشدد کے واقعات میں اضافہ

برلن(ڈیلی میل / ہمگام نیوز) جرمنی میں مہاجرین کے کیمپ قحبہ خانے بن گئے جنسی درندے دس دس یورو میں بھوک مٹانے لگے۔ جبری زیادتی کے واقعات ، روزکے لڑائی جھگڑے معمول بن گئے۔ ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق جرمنی پہنچنے والے دس لاکھ مہاجرین کے کیمپ لڑائی جھگڑوں اور جبری زیادتی کے مراکز بن گئے ہیں۔ مہاجرین کے ایک کیمپ میں ایک صفائی کرنے والی خاتون کو مہاجرین کی جانب سے دس روز تک زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا رہا۔ ایک مہاجر کیمپ میں زیادتی کے چھ واقعات رپورٹ کئے گئے ہیں۔پولیس کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ان کیمپوں میں جو ہور ہا ہے وہ رپورٹ نہیں کیا جاسکتا۔تین ماہ کے دوران تشدد کے 100واقعات رپورٹ کئے گئے ہیں۔کٹزینجن میں واقع ایک مہاجر کیمپ میں انتظامیہ کو صفائی کے لئے مرد عملہ بھرتی کرنا پڑا ہے کیونکہ وہاں کام کرنے والی خاتون کو دس روز تک روزانہ زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا رہا۔دو مہاجروں کوزیادتی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔جب تک مرد عملہ ڈیوٹی پر نہیں آتا خواتین سکیورٹی گارڈز کی حفاظت میں صفائی کا کام سرانجام دیں گی۔ حقوق نسواں کے لئے کام کرنے والی تنظیم کے مطابق بیدن ورٹرم برگ کے مہاجر کیمپ میں فروخت شدہ لڑکیوں سے ایک دفعہ سکیس کرنے کے لئے دس یورو وصول کئے گئے۔ ایک مہاجر کیمپ جہاں البانیہ اور افغانستان کے مہاجروں کو رکھا گیا تھا میں دونوں گروپوں میں لڑائی ہوگئی اور دیکھتے ہی دیکھتے چاقو اور پستول نکل آئے جس پر خصوصی پولیس کے دستے بلانے پڑے۔ تقسیم کی جانے والی خوراک اور کپڑوں پر جھگڑے ہوتے ہیں –

یہ بھی پڑھیں

فیچرز