یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںکوئٹہ میں مسافر بس میں دھماکہ، 11 افراد ہلاک

کوئٹہ میں مسافر بس میں دھماکہ، 11 افراد ہلاک

کوئٹہ(ہمگام نیوز)  کوئٹہ میں ہونے والے ایک دھماکے میں کم سے کم 11 افراد ہلاک جبکہ 15 زخمی ہوئے ہیں۔دھماکہ کوئٹہ شہر سے سریاب جانے والی ایک لوکل بس میرہے کہ یہ دھماکہ ایسے وقت ہوا ہے جب محرم الحرام کی مناسبت سے کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں سکیورٹی کے سپی آپریشنز کوئٹہ عبد الوحید نے جائے وقوعہ پر میڈیا کو بتایا کہ جب یہ بس دوکانی بابا چوک کے قریب پہنچی تو اس میں زوردار دھماکہ ہوا۔دھماکہ اس قدر زوردار تھا کہ اس کی آواز شہر میں دور دور تک سنی گئی۔جائے وقوعہ پر سیکریٹری داخلہ اکبر حسین درانی نے میڈیا کے نمائندوں کوبتایا کہ دھماکے میں 11 افراد ہلاک ہوئے۔
زخمی افراد کو ابتدائی طبی امداد کے لیے سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق بم دھماکے کے باعث 15افراد زخمی ہوئے۔ایس ایس پی آپریشنز عبد الوحید خٹک کا کہنا تھا کہ دھماکہ ٹائم ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا۔ انھوں نے بتایا کہ پانچ سے چھ کلو دھماکہ خیز مواد بس کی چھت کے پچھلے حصے میں رکھا گیا تھا۔زخمیوں میں سے تین کی حالت تشویشناک تھی جن کو سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا
سکیورٹی حکام کے مطابق دھماکے کا نشانہ بننے والی بس میں تقریباً 35 سے 40 افراد سوار تھے۔دھماکے کے بعد جائے وقوعہ پر امدادی سرگرمیاں شروع کر دیں اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔تاحال کسی تنظیم کی جانب سے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔خیال خت انتظامات کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز