یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںامریکہ نے افغان طالبان کی جانب سے ایف 16 طیارے کو نشانہ...

امریکہ نے افغان طالبان کی جانب سے ایف 16 طیارے کو نشانہ بنانے کی تصدیق کر دی

کابل (دنیا نیوز)امریکی فوجی حکام نے افغانستان میں طالبان کی جانب سے امریکی ایف 16طیارے کو نشانہ بنانے کی تصدیق کر دی ہے۔حکام کے مطابق مشرقی صوبے پکتیا میں طالبان کے میزائل حملے میں طیارے کو شدید نقصان پہنچا تاہم حملے میں پائلٹ محفوظ رہا۔بیس پر پہنچنے تک طیارے کے دو فیول ٹینک تباہ ہو چکے تھے ، طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے امریکی ایف 16 طیارے کو گرانے کا دعویٰ کیا تھا۔سوشل میڈیا پر طیارے کے ملبے کی تصاویر بھی شئیر کی گئی تھیں ، اس دعوے کو امریکی فوج نے ابتدا میں مسترد کر دیا تھا ، طالبان نے پہلی بار جدید لڑاکا طیارے ایف 16 کو نشانہ بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز