میرجاوہ (ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق بروز بدھ کو میرجاوہ گاڑی الٹنے کے نتیجے میں ایک بلوچ تیلکش جانبحق ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر میرجاوہ میں ٹریفک حادثے میں گاڑی الٹ جانے کے نتیجے میں ایک بلوچ سوختبر(تیلکش ) 23 سالہ امین ریکی ولد محمد عمر ساکن لادیز میرجاوہ جانبحق ہوگئے۔
واضح رہے کہ جمع کی گئی سالانہ رپورٹ کے مطابق 2023 سے لیکر اب تک 321 بلوچ سوختبران قابض ایرانی آرمی کی براہ راست فائرنگ، سڑک حادثات، نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، سیلاب اور آگ لگنے سے جانبحق اور زخمی ہوگئے ہیں۔