دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںخاران، گزشتہ روز گواش میں حملے کا نشانہ بننے والا ٹرک سی...

خاران، گزشتہ روز گواش میں حملے کا نشانہ بننے والا ٹرک سی ٹی ڈی آفس منتقل۔

خاران: (ہمگام نیوز) گزشتہ روز خاران میں گواش روڈ پر حملے کا نشانہ بننے والے ٹرک کو سی ٹی آفس خاران منتقل کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز خاران میں گواش روڈ پر معدنیات سے بھرے ٹرکوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ فائرنگ کا نشانہ بننے والے ٹرک کو قریبی لیویز چیک پوسٹ لیجانے کے بعد اسے شہر میں لایا گیا جسکے بعد آج متاثرہ گاڑی کو سی ٹی ڈی آفس منتقل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ مذکورہ گاڑیاں گزشتہ روز چاغی سے بڑی مقدار میں کرومائیٹ لیکر بذریعہ سی پیک روٹ کراچی جاررہے تھے کہ انہیں گواش کے مقام پر حملے کا نشانہ بنایا گیا۔ حملے کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔

حملے کی ذمہ داری آزادی پسند تنظیم بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ کوئی بھی شخص یا کمپنی قومی وسائل کی بلوچستان سے برآمدگی میں ریاست کو معاونت فراہم نہ کرے۔

یاد رہے کہ خاران میں ایک ماہ میں یہ دوسرا واقعہ ہے جہاں معدنیات لیجانے والے گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

اس سے قبل کنری کراس کے قریب سنگ مرمر لیجانے والے ٹرالروں کو نشانہ بنایا گیا تھا جسکے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا تھا۔ اس حملے کی ذمہ داری بھی بی ایل اے نے قبول کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز