پنجگور(ہمگام نیوز)مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے گزشتہ شب قابض پاکستانی فورسز کےساتھ جھڑپ میں مارے جانے والے دو افراد کی لاشیں سی ٹی ڈی کے حوالے کی گئیں، پولیس کے مطابق لاشوں کو ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا جنکی شناخت مسرت اور حسرت پسران علی محمد کے ناموں سے ہوئی جو کہ دونوں بھائی ہیں ، اس کے علاوہ دونوں کی لاشیں لواحقین کے حوالے بھی کر دی گئیں۔

 پولیس ذرائع کے مطابق جھڑپ کے دوران قابض پاکستانی فورسز کے تین اہلکاروں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔