چابہار (ہمگام نیوز )اطلاعات کے مطابق بروز بدھ کو بلوچ شہریوں نے سیلاب میں ڈوبے ہوئے رہائشی مکانات سے پانی نکالنے میں بے ساختہ ایک دوسرے کی مدد کرنا شروع کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے ساحلی شہر چبہار( چابہار ) میں سیلاب اور بارشوں کی وجہ سے کئی آبادی والے علاقے زیرآب آگئے، رہائشی مکانات پانی سے بھر گئے ۔ سرکار کی جانب عدم توجہی بلوچ اپنی مدد آپ کے تحت ایک دوسرے کی مدد کرنے کے لیے سامنے آ گئے ۔
دوسری جانب بلوچستان کے کئی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث ایرانشہر کی گلیاں اور سڑکیں بھی زیر آب آگئی ہیں۔
حالیہ دنوں میں بلوچستان کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں سے گھروں اور دیگر مکانات کو کافی نقصان پہنچا ہے اور کئی ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے جبکہ دیگر شہروں میں آمدورفت کے مختلف راستے بھی بند ہوگئے ہیں۔