ایرانشہر (ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق گزشتہ روز ایرانشہر کے علاقے چاہ جمال میں 7 سالہ ب بچہ سیلابی ندی میں گرنے کے بعد ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر ایرانشہر(پہرہ) سات سالہ بچہ عمر دہمردہ ولد سخی ایرانشہر کے چاہ جمال علاقے میں سیلابی ندی کے ریلے بہہ کر جانبحق ہوگئے۔

  رپورٹ کے مطابق چاہ جمال کے علاقے میں عمر دریا کے کنارے کھیل رہا تھا کہ دریا کے کنارے گڑھے میں گر کر سیلابی ریلے سے لاپتہ ہو گیا اور ایک دن بعد صبح کے وقت اس علاقے کے ندی میں لوگوں نے اسے مردہ حالت میں پایا۔