یکشنبه, سپتمبر 29, 2024
Homeخبریںدشتیاری، مختلف علاقوں میں پانی میں ڈوب کر دو بچے سمیت...

دشتیاری، مختلف علاقوں میں پانی میں ڈوب کر دو بچے سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے

دشتیاری(ہمگام نیوز ) دشتیاری سمیت مختلف علاقوں میں گہرے پانی میں ڈوب کر دو بچیاں سمیت چار افراد جانبحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق دشتیاری جُر گاؤں میں 9اور 8 سالہ دو بچیاں پانی میں ڈوب کر جانبحق ہوگئے

 ان دو بچیوں کی شناخت 8 سالہ نصیبہ باران دہقانی ولد طارق اور 9 سالہ مرجان خودکامہ ولد لیاقت بتائی گئی ہے، دونوں دشتیاری کے گاؤں جُر سے ہیں۔

 مزید رپورٹ کے مطابق اسکول بند ہونے کے بعد یہ دونوں طالبہ حالیہ سیلاب سے پیدا ہونے والے پانی کے سوراخ کے گرد کھیلنے گئے تھے جہاں گر کر ڈوب گئیں ـ

 بتایا جاتا ہے کہ اس واقعہ کے بعد اور بچوں کو پانی سے باہر نکالنے کے دوران ایک کی نبض سست پڑ گئی اور علاقہ مکین دونوں کو سنگان میڈیکل سنٹر لے گئے اور ڈاکٹر کی عدم موجودگی اور بنیادی اقدامات میں نہ ہونے کے سبب ایک بچی میڈیکل سنٹر میں دم توڑ گئی ـ

علاوہ ازیں نہبندان کے کاجہ ویٹ لینڈ میں ایک 75 سالہ شخص پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا، مزید رپورٹ کے مطابق الزائمر کی بیماری میں مبتلا 75 سالہ محمد نامی ایک بزرگ شخص نہبندان کے کاجہ ویٹ لینڈ کے قریب گہرے پانی میں ڈوب کر جانبحق ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز