سراوان(ہمگام نیوز ) بروز جمعہ کو پیدائشی سرٹیفکیٹ سے محروم دس بلوچ سمیت افغان شہریوں کو قابض ایرانی فورسز نے سروان سے گرفتار کر لیا ہے ۔ جنہیں فورسز نے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے ۔
ان افراد کی شناخت کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں جن میں سے کچھ افغان شہری اور کچھ زاہدان سے بتائے جاتے ہیں۔
بتایا جاتا ہے کہ قابض ایرانی فورسز کی متعدد گاڑیوں نے سراوان شہر کے جمعہ بازار پر چھاپہ مار کر شناختی کارڈ کے بغیر بلوچ شہریوں کو افغان شہریوں کے عنوان سے تلاشی لینے کے بعد گرفتار کر لیا جن میں سے بعض کو دیگر شہریوں کی مداخلت اور ثالثی سے رہا کر دیا گیا۔ کم از کم دس دیگر ان میں سے تین افغان شہری تھے، انہیں بھی گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ ایرانی مقبوضہ بلوچستان میں میں ایسے ہزاروں بلوچ موجود ہیں جنہیں ایران پیدائشی سرٹیفکیٹ دینے سے انکار کر دیا اور انہیں غیر مقامی قرار دے کر افغانستان میں ڈیورٹ کرتا ہے پاکستانی مقبوضہ بلوچستان میں بھیج دیتا ہے ، ماہرین کا کہنا ہے کہ قابض اس طرح ہتھکنڈے استعمال کرکے بلوچوں کو اقلیت میں تبدیل کرکے جہاں وہ غیر بلوچوں کو لا کر آباد کرنا چاہتا ہے ۔