ہیرمند (ہمگام نیوز ) گزشتہ رات ہیرمند شہر میں واقع کندو میں قابض ایرانی بارڈر فورسز کی فائرنگ سے دو بلوچ بھائی شہید ایک بھائی سمیت ایک شخص زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر ہیرمند میں قابض ایرانی بارڈر فورسز کی براہ راست فائرنگ کے نتیجے میں دو بلوچ بھائی
33 سالہ محمد سارانی اور 38 سالہ غلام سارانی شہید جبکہ ان کا ایک اور بھائی 42 سالہ نبی سارانی زخمی ہوگئے تین شیر علی سارانی کے بیٹے ہیں جو کہ ہیرمند(دوست محمد) کے رہائشی ہیں۔ اس کے علی نذیر رخشانی نامی ایک شخص زخمی ہوگیا تھا ۔
رپورٹ کے مطابق ہیرمند شہر میں واقع سرحدی گاؤں کندو میں قابض ایرانی بارڈر فورسز نے ان تینوں بھائیوں پر براہ راست فائرنگ کی اور تینوں بھائیوں سمیت ایک راہگیر بھی فائرنگ کی زد میں آ کر زخمی ہوگئے ، اس واقعے کے بعد قابض ایرانی فورسز موقع پر فرار ہوگئے جو کہ ان کا ہمیشہ یہی کام ہے ۔
رپورٹ کی تیاری کے وقت تک ان شہریوں پر قابض ایرانی بارڈر فورسز کی براہ راست فائرنگ کی وجہ کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے تاہم کہا جا رہا ہے کہ ان افراد کی رہائش گاہ سرحد کے قریب ہے۔