{"remix_data":[],"remix_entry_point":"challenges","source_tags":["local"],"origin":"unknown","total_draw_time":0,"total_draw_actions":0,"layers_used":0,"brushes_used":0,"photos_added":0,"total_editor_actions":{},"tools_used":{},"is_sticker":false,"edited_since_last_sticker_save":false,"containsFTESticker":false}

ایرانشہر /چابہار (ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر ایرانشہر اور چابہار میں خاتون سمیت دو افراد قتل، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سرکاری خبر رساں ایجنسی نے ایرانشہر کے نواحی علاقے میں خاندانی جھگڑے کے بعد ایک 31 سالہ خاتون کی قتل کی اطلاع دی جسے ایک مسلح شخص نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

 خبر رساں ادارے نے اس 31 سالہ خاتون کی شناخت بتائے بغیر ایرانشہر کے پولیس چیف کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے: ’’بدھ کی صبح ایرانشہر کے نواحی علاقے میں ایک قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ قاتل کو گرفتار کر لیا گیا ۔

تاہم قاتل اور مقتول کی شناخت سامنے نہیں لائی گئی۔

علاوہ ازیں بروز کو چابہار میں ایک مسلح شخص نے خاندانی جھگڑے کے بعد ایک بلوچ شہری کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق چابہار میں خاندانی جھگڑے میں مسلح شخص 47 سالہ ابراہیم بلوچ ولد عثمان کو قتل کر دیا ابراہیم جو کہ سرباز کا رہائشی تھا ۔

 رپورٹ کے مطابق ابراہیم کو اس کے قریبی رشتہ داروں میں سے ایک مسلح شخص نے سینے اور ٹانگوں میں کئی گولیاں ماریں جن کا ان سے جھگڑا تھا، اور گزشتہ شام 5 بجے کے قریب ان کی موت ہوگئی۔