میناب (ہمگـام نیوز) گزشتہ روز دوپہر 12 بجے کے قریب گاؤں سرباران میناب کے کھجور کے باغات اور جنگل میں آگ لگ گئی جس سے علاقے میں موجود زراعت کا کچھ حصہ جل کر خاکستر ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق اس گاؤں کے آس پاس کے جنگلات میں بھی اچانک آگ لگ گئی اور اس آگ کے شعلے گاؤں کے گھروں کے قریب آگئے ، جہاں گاؤں والے اور میونسپلٹی آگ بجھانے کی کوشش کرتے رہے ـ
واضح رہے کہ میناب کے موسم گرما میں ہر سال مختلف مقامات پر آگ لگتی ہے اور اس شہر کے حکام کو میناب کے فائر ڈیپارٹمنٹ کے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس سے لیس کرنے کے لیے کوئی حل سوچنے کی ضرورت ہے۔