{"remix_data":[],"remix_entry_point":"challenges","source_tags":["local"],"origin":"unknown","total_draw_time":0,"total_draw_actions":0,"layers_used":0,"brushes_used":0,"photos_added":0,"total_editor_actions":{},"tools_used":{},"is_sticker":false,"edited_since_last_sticker_save":false,"containsFTESticker":false}

تربت(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق آپسر بلوچی بازار کے رہائشی بی بی زیبا اور مُسکان بلوچ نے دیگر خواتین کے ساتھ تربت پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپنے بیٹے ساجد اکبر کو منظر عام پر لانے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہاکہ میرے بھائی ساجد اکبر پہلے مسلح تنظیم سے منسلک تھے، مبینہ طور زیر حراست ساجد اکبر کی بہن اور والدہ نے تربت پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سیکورٹی اداروں نے کئی بار ہمارے گھر میں چھاپہ مارا تھا مسلسل دہمکانے کے بعد بھائی نے زاکر عبدالرؤف کی سربراہی میں سرنڈر کیا لیکن سرنڈر کرنے کے بعد اب وہ اداروں کے تحویل میں ہیں جن کے بارے میں ہمیں کوئی اطلاع نہیں مل رہی ہے،اور ناہی بھائی سے ہمیں ملایا جارہاہے۔

 انہوں نے کہا کہ بھائی نے جب سرنڈر کیا ہے تو انہیں واپس کیوں نہیں کیا گیا حالانکہ جو لوگ سرنڈر کرتے ہیں انہیں گرفتار یا لاپتہ نہیں کیا جاتا مگر ساجد کے متعلق ڑیڑھ ماہ بعد بھی کوئی تفصیل نہیں دی جارہی ہے جس سے ہمارے خدشات روز بروز بڑھتے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں تنگ کرکے زہنی اذیت نہیں دیا جائے بلکہ ہمارے بھائی کو ہمارے حوالے کیا جائے کیونکہ کئی ایسے لوگ ہیں جو سرنڈر کرچکے ہیں اب وہ اپنے گھروں میں ہیں لیکن ہمیں زہنی اذیت دی جارہی ہے۔