دوشنبه, اکتوبر 7, 2024
Homeخبریںبلوچستان میں ایڈز کا تیزی سے پھیلاﺅ، سیکرٹری صحت نے وجوہات بتا...

بلوچستان میں ایڈز کا تیزی سے پھیلاﺅ، سیکرٹری صحت نے وجوہات بتا دی

کوئٹہ ( ہمگام نیوز) این این آئی کی رپورٹ کے مطابق سیکرٹری صحت بلوچستان صالح محمد بلوچ نے کہا ہے کہ عطائی دندان ساز و کلینکس، غیر معیاری لیبارٹریز و انتقال خون کے مراکز اور حجام ایڈز کے پھیلاو کا سبب بن رہے ہیں ،آگاہی پروگراموں کے ذریعے عوام میں ایڈز کی بیماری کے متعلق شعور پیدا کیا جائے۔یہ بات انہوں نے صوبائی کوارڈی نیٹر ایڈز کنٹرول پروگرام بلوچستان ڈاکٹر میرخالد قمبرانی کی جانب سے ایڈز کنٹرول پروگرام کے بارے میں دی جانے والی بریفنگ کے موقع پربات چیت کرتے ہوئے کہی۔

 صوبائی کوارڈنیٹر ایڈز کنٹرول پروگرام بلوچستان ڈاکٹر میر خالد قمبرانی نے بریفنگ میں سیکرٹری صحت کو بلوچستان میں ایڈز کنٹرول پروگرام کی جانب سے اٹھاے گئے اقدامات ، تمام اضلاع میں ایڈز اسکریننگ سینٹرکے قیام اور ان کو ٹیسٹ کٹس فراہمی کے بارے میں بتایا۔

ڈاکٹر میر خالد قمبرانی نے بتایا کہ بلوچستان میں ایک اندازے کے مطابق 7 ہزار افراد ایڈز میں مبتلا ہیں جبکہ ایڈز کے رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 1500 سے زائد ہے اور ایڈز میں مبتلا مریضوں کو گلوبل فنڈز کے تعاون سے ادویات اور علاج و معالجے کی سہولیات مفت فراہم کی جارہی ہیں ۔سیکرٹری صحت صالح محمدبلوچ نے کہاکہ ایچ آئی وی سے بلوچستان کے چھ ہائی رسک اضلاع کوئٹہ ، تربت ، گوادر ، شیرانی ،ژوب اور نصیر آباد پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کہ عطائی دندان ساز و کلینکس، غیر معیاری لیبارٹریز و انتقال خون کے مراکز اور حجام ایڈز کے پھیلاو کا سبب بن رہے ہیںآگاہی پروگراموں کے ذریعے عوام میں ایڈز کی بیماری کے متعلق شعور پیدا کیا جائے تاکہ ایڈز کو مزیدپھیلنے سے روکاجاسکے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز